لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
جج محمد عارف خان نیازی نے تحریری حکم میں بتایا کہ درخواست پر مکمل دلائل سنے جا چکے ہیں۔ سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی گئی۔
پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ گزشتہ سماعت پر حاضری معافی مکمل نہیں تھی اور میڈیکل نسخہ بھی ساتھ نہیں تھا۔ تاہم اس بار سروسز اسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ موجود ہونے پر عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ ڈاکٹر نے پرویز الٰہی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔






