چمن سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

0
377

راولپنڈی: چمن سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سپن بولدک چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے مبینہ ہتھیار قبضے میں لینے کی ویڈیوز جاری کیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی پوسٹیں، ٹینک اور عملہ شامل ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور ردعمل توقع سے زیادہ شدید ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا