پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست مسترد کر دی

0
296

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کی درخواست خارج کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے جے یو آئی ف کے وکیل کو کہا کہ یا تو درخواست واپس لیں یا عدالت فیصلہ جاری کر دے۔ وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی ف کی درخواست مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے نہیں چل سکتا، اور چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمد لازم ہے جب تک انہیں کالعدم قرار نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی تھی کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا تھا کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو اسپیکر حلف برداری کا عمل مکمل کریں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ آج شام چار بجے وزیراعلیٰ کے پی سے حلف لیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا