اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ سیاسی صورتحال بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات پر بھی گفتگو کی جائے گی، جبکہ اتحادی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔






