اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق افغان طالبان رجیم کی درخواست اور باہمی رضامندی سے عارضی سیز فائر پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سیز فائر کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہوگا اور یہ اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں اطراف تعمیری اور سنجیدہ بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابلِ حل مسئلے کا مثبت حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔






