مڈغاسکر ، فوجی آمر نے صدر کا حلف اٹھا لیا

0
331

مڈغاسکر میں حالیہ عوامی بغاوت اور فوجی مداخلت کے بعد کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ احتجاجی تحریک کے دوران سابق صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جس پر پارلیمنٹ نے انہیں ’ذمہ داری سے فرار‘ کے الزام میں معزول کر دیا۔

فوجی عبوری کونسل نے اقتدار سنبھالا اور عدالتِ عالیہ نے رینڈریانرینا کو قائم مقام صدر کے طور پر آئینی منظوری دے دی۔ دارالحکومت انتاناناریوو میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوجی افسران، سیاست دان اور غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی۔

نئے صدر نے اعلان کیا کہ 18 سے 24 ماہ میں الیکشن کرائے جائیں گے، آئینی اصلاحات ہوں گی اور مشترکہ وزیراعظم کے لیے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے فوجی بغاوت کے تاثر کو مسترد کیا جبکہ معزول صدر کے حامیوں نے اس عمل کو غیر آئینی قرار دیا۔

راجویلینا نے ملک چھوڑنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ رِی یونین سے دبئی روانہ ہوئے۔ یہ 1960 کے بعد مڈغاسکر میں تیسری فوجی عبوری حکومت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا