خاور مانیکا پر تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

0
276

انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا کے روبرو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اور ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا