محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں فِچ ریٹنگز سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر اعتماد

0
238

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام و کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا اور تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان ظاہر کیا۔

وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا اور ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل میں تیزی اور مالی استحکام کے عزم کو دہرایا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے فِچ ٹیم کو چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی و ٹیرف مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کے سوالات کے جوابات دیئے اور پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا