حماس نے ہتھیار ڈالنے سے پھر انکار کر دیا

0
424

دوحہ: سینئر رہنما حماس کا کہنا ہے کہ حماس ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوسکتی۔

سینئر رہنما محمد نزال نے قطر میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی مسلح جدوجہد کا مقصد غزہ کی سلامتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم عبوری مرحلے کے دوران غزہ میں سکیورٹی کنٹرول چاہتی ہے، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی پلان کو محفوظ بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

محمد نزال نے مزید بتایا کہ حماس غزہ کی تعمیر نو کے لیے پانچ سالہ جنگ بندی پر آمادہ تھی۔

واضح رہے کہ حماس رہنما کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کو چند دن ہی ہوئے ہیں۔ ان کے تبصرے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ غزہ میں جنگ کے مکمل خاتمے کی راہ میں اب بھی اہم رکاوٹیں موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا