ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘ امریکی ترجمان کا صحافی کو جواب

0
579

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز و مزاح کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔

صحافی نے ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کی ملاقات کے بارے میں سوال کیا، جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے جواب دیا: “یور موم” یعنی “تمھاری ماں نے”۔

اس جواب کو وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چونگ نے بھی دہرایا، جس سے صحافی حیران رہ گیا اور سوال کیا کہ “کیا یہ مذاق ہے؟”

ترجمان کیرو لائن بھڑک اُٹھیں اور کہا کہ تم خود کو صحافی سمجھتے ہو؟ یہاں کوئی تمہیں سنجیدہ نہیں لیتا، فضول سوالات کرنا بند کریں۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ “کیا یہ جواب مناسب تھا؟” جس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹیلر راجرز نے کہا کہ یہ بالکل مناسب تھا، ہمارے پاس حقیقی صحافیوں کے لیے وقت ہے، کسی ایکٹیوسٹ کے لیے وقت ضائع نہیں کر سکتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا