محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم پیغام پہنچایا

0
590

کراچی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا ایک اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری تک پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات اور معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اتحادی جماعتوں کے درمیان موجود اختلافات ختم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی استحکام اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا