شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

0
307

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے۔ ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا