ہانگ کانگ:ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ رن وے سے نکل کر حفاظتی باڑ سے ٹکرایا، اسی دوران گشت پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی اس کی زد میں آ کر سمندر میں جا گری۔ گاڑی میں موجود 30 اور 41 سالہ دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں طیارہ دو حصوں میں ٹوٹ گیا اور عملے کے چار ارکان دروازہ توڑ کر باہر نکل آئے۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کی جانب سے کوئی ڈسٹریس سگنل جاری نہیں کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے لیے طیارے کے بلیک باکسز کی سمندر سے تلاش جاری ہے۔ حادثے کے وقت رن وے فعال اور محفوظ حالت میں تھا۔ شمالی رن وے کو عارضی طور پر بند کر کے حفاظتی جائزے تک معطل کر دیا گیا ہے۔






