وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان

0
320

اسلام آباد — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان کو فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دی جائیں، جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ گاڑیاں بلوچستان کو بھجوا دی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پہلے ہدایت دی تھی کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کو فراہم کی گئی پرانی اور ناقص بلٹ پروف گاڑیاں واپس کی جائیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہیں اور سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سکیورٹی واپس کی جائے تاکہ عوام اور پولیس کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا