لاہور: پتنگ بازی کے دوران ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

0
315

لاہور — صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی کے دوران ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان محمد یوسف جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، جب مزنگ کا رہائشی محمد یوسف گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں وہ دم توڑ گیا۔ محمد یوسف گھر کا بڑا بیٹا اور خودکفیل تھا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا