اسلام آباد — سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنا پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل پیش کیے۔ جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت میں لوگ برسوں سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اور پاکستان کے لوگوں کو بھی یہی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
وکیل مرزا محمود احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک سے ادھار لے کر انویسٹمنٹ کرنے پر ٹیکس کے بعد نقصان ہوتا ہے اور ان پر سپر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ انہوں نے یونیفارم ٹیکس کے حوالے سے بھارت کی عدالتوں کے فیصلوں کا بھی ذکر کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔






