متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر شفقات علی خان کی اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات

0
357

اسلام آباد — متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر شفقات علی خان نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے شفقات علی خان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات کو سراہا اور پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو نمایاں کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شفقات علی خان اپنی سفارتی مہارت سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے سفیر کو ہدایت دی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا