گودام مالکان کا شہری پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

0
346

راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں 8 سے 10 افراد نے ایک شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر اسکریپ گودام مالکان کی جانب سے پیش آیا، جنہوں نے شہری کی کنٹونمنٹ بورڈ میں شکایت کے بعد اس پر حملہ کیا۔

پولیس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے اور گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا