ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید شروع ہوگئی، کیونکہ دلہن نے مغربی انداز کا مختصر عروسی لباس پہنا ہوا تھا۔
تنقید کے بعد علی شمخانی نے انسٹاگرام پر عبرانی زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہا، “او کمینے، میں ابھی زندہ ہوں” — اور اشارہ دیا کہ ویڈیو لیک ہونے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب صرف خواتین پر مشتمل تھی اور وہ خود صرف بیٹی کو اسٹیج تک چھوڑنے گئے تھے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب شمخانی نے یہ جملہ استعمال کیا؛ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے پر انہوں نے یہی الفاظ کہے تھے۔






