غیر قانونی بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

0
332

راولپنڈی :ذرائع کے مطابق غیر قانونی بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان سعد نظیر اور چوہدری نعیم کے درمیان شدید اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، جنہوں نے اب سنگین نوعیت اختیار کر لی ہے۔
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعد نظیر نے حالیہ دنوں میں پنجاب کے بااثر کرتا دھرتا شخصیات سے رابطے کیے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ زمینوں کی ملکیت، منی لانڈرنگ، اور غیر قانونی سرمایہ کاری کے معاملات ہیں۔
اندرونی دستاویزات کے مطابق چوہدری نعیم اور ندیم پر الزام ہے کہ انہوں نے سعد نظیر کو لاکھوں کنال زمین کے جعلی سودوں میں الجھا کر بھاری رقوم وصول کیں، مگر آج تک ہزاروں کنال زمین بھی قانونی طور پر ٹرانسفر کرانے میں ناکام رہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس دوران کئی بار رقوم کی چوری، جعلسازی، اور اغواء جیسے واقعات بھی پیش آئے ہیں، جبکہ افغان گروپس کو زمینی سہولت کاری، دہشت گردی کے عناصر سے روابط، اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سرمایہ منتقلی کے شواہد بھی زیرِ تفتیش ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نعیم نے کئی بار سعد نظیر سے جھوٹے وعدے اور فرضی دستاویزات کے ذریعے مالی فراڈ کیا، جس کے باعث اب دونوں کے تعلقات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب، سعد نظیر کی جانب سے بااثر سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطوں کی خبریں ان افواہوں کو تقویت دے رہی ہیں کہ معاملہ صرف مالی نہیں بلکہ طاقت اور اثر و رسوخ کی جنگ میں بدل چکا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق، غیر قانونی بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی سے منسلک کئی کیسز میں منی لانڈرنگ، چوری، دھوکہ دہی، اغواء، اور دہشت گردی کی سہولت کاری کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
تاہم ابھی تک کسی بھی فریق نے عوامی سطح پر کوئی باضابطہ وضاحت یا موقف پیش نہیں کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا