نیب آفس حملہ کیس ، مریم نواز، رانا ثنا اللہ و دیگر بری

0
394

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف اخراجِ کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے دوران پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمے کے مدعی، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔

سماعت کے دوران ایس پی معظم علی، ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ اور ڈی ایس پی محمد خان بطور گواہ پیش ہوئے۔ گواہوں کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل کے لیے شواہد ناکافی تھے۔

یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، کیپٹن (ر) صفدر، بلال یاسین اور دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی اخراج رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا