پولیس اہلکار کی زیادتی کا شکار خاتون ڈاکٹر نے خودکشی لی

0
309

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں سرکاری اسپتال سے وابستہ ایک خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنی ہتھیلی پر ایک نوٹ لکھا جس میں ایک پولیس افسر پر پانچ ماہ تک جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے۔

نوٹ میں خاتون نے ایک اور شخص پر ذہنی اذیت دینے کا الزام بھی لگایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جبکہ مبینہ ملوث افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہتھیلی پر تحریر کردہ نوٹ کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

خاتون کے کزن کے مطابق مرحومہ کو طویل عرصے سے پولیس اور سیاسی دباؤ کا سامنا تھا، اسے مبینہ طور پر غلط پوسٹ مارٹم رپورٹس تیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا