پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے عالمی منظرنامہ بدل دیا، ’خطے کا فاتح‘ قرار

0
344

اسلام آباد: امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو “خطے کا سفارتی فاتح” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں اسلام آباد کی متوازن اور مؤثر خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامہ بدل دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران اور ملائیشیا کے ساتھ تعلقات میں نئے سنگِ میل قائم کیے ہیں۔ امریکا سے تعلقات کی بحالی، داعش خراسان کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری، سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ اور چین سے دفاعی و اقتصادی تعاون پاکستان کی عالمی اثر و رسوخ میں اضافے کا ثبوت ہیں۔

فارن پالیسی نے لکھا کہ امریکا-پاکستان تعلقات نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان فاصلے پیدا کیے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن کانفرنس میں فعال کردار اور امریکی سرمایہ کاری کے معاہدے عالمی سطح پر پاکستان کی اثر و رسوخ کو مضبوط کر رہے ہیں۔

جریدے کے مطابق پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی ہوتے ہوئے امریکا، چین اور سعودی عرب کے ساتھ بیک وقت تعلقات مضبوط کر کے سفارتکاری کا نیا باب رقم کیا ہے اور اب اسلام آباد عالمی منظرنامے پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا