پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
490

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مردان کی جامعات اور مدارس کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے معرکہ حق، پاک افغان کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور طلبہ و اساتذہ نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ طلبہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں، لیکن نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ میں کردار ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا