وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

0
453

اسلام آباد:وزیر اعظم شہبباز شریف کل تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین بھی شامل ہوں گے۔

شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک ریاض میں ہونے والی مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس کا موضوع ہے ’’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے، جبکہ علاقائی و عالمی امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا