دہلی کی ہوا زہر آلود، رپورٹ بالکل صاف! مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب

0
599

دہلی: دہلی کی زہریلی فضا کو شفاف دکھانے کے لیے مودی حکومت کا جعلی کنٹرول پلان بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق دہلی کے آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشنز کے اردگرد مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ سینسرز کم آلودگی ظاہر کریں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنند وہار اسٹیشن کے اطراف 30 میٹر رقبہ مسلسل گیلا رکھا جا رہا ہے تاکہ حقیقی آلودگی کی شرح چھپائی جا سکے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھردواج نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت آلودگی نہیں بلکہ “ڈیٹا دھو رہی ہے”، جب کہ منیش سسوڈیا نے کہا کہ بی جے پی کا آلودگی کنٹرول ماڈل “جھوٹ پر مبنی” ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق پانی چھڑکاؤ بند ہوتے ہی آلودگی کی سطح 54 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دہلی کی فضا میں زہریلے ذرات خطرناک حد سے 10 گنا زیادہ ہیں، مگر حکومت اعداد و شمار بدل کر “صاف فضا” کا تاثر دے رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا