اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔






