نیتن یاہو کے قریب سے بھی نہیں گزرنا چاہتا، برطانوی گلوکار

0
332

برطانوی بینڈ ریڈیوہیڈ کے معروف گلوکار تھام یورک نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گے اور نیتن یاہو حکومت کے قریب بھی نہیں جانا چاہتے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھام یورک نے دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “میں اسرائیل یا نیتن یاہو حکومت کے قریب کہیں بھی پرفارم نہیں کروں گا۔”
ان کے ساتھ بینڈ کے گٹارسٹ جانی گرین ووڈ بھی موجود تھے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ریڈیوہیڈ سات سال بعد نیا ورلڈ ٹور شروع کرنے جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2017 میں بینڈ نے تل ابیب میں کنسرٹ کیا تھا، جس پر فلسطین نواز کارکنوں نے سخت تنقید کی تھی۔

تھام یورک نے اُس موقع کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “ایک بااثر شخص نے کہا کہ آپ کے یہاں پرفارم کرنے سے خوشی ہوئی، تب مجھے احساس ہوا کہ ہمارا شو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔”

بینڈ کے رکن ایڈ اوبرائن نے بھی کہا کہ “2017 میں اسرائیل میں پرفارم کرنے پر افسوس ہوا، ہمیں اس وقت رام اللہ میں بھی پرفارم کرنا چاہیے تھا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا