مزارِ قائد کا سنہری فانوس45 سال بعد نئی جگہ جگمگانے کو تیار

0
250

کراچی: بابائے قوم کے مزار پر 45 برس تک نصب رہنے والا تاریخی فانوس قومی عجائب گھر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فانوس 1971 میں چینی مسلمانوں (مسلم ایسوسی ایشن آف چائنا) کی جانب سے قائداعظم کے مزار کے لیے تحفے میں دیا گیا تھا۔ 80 فٹ بلند، چار منزلہ یہ فانوس ساڑھے آٹھ کلوگرام سونے کے پانی، 48 قمقموں اور 10 ہزار کرسٹل لڑیوں سے مزین ہے۔

2016 میں چین کی حکومت کی جانب سے نیا فانوس تحفے میں دیے جانے کے بعد پرانا فانوس اتار لیا گیا تھا۔ اس کے بعد مختلف مقامات — ایوانِ صدر، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس، سندھ اسمبلی — میں اسے نصب کرنے پر غور ہوا مگر چھت کی کم بلندی کے باعث منصوبہ مؤخر ہوتا رہا۔

نو سال بعد مزارِ قائد بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ تاریخی فانوس قومی عجائب گھر میں نئی عمارت میں نصب کیا جائے گا۔ عمارت کو سیمنٹ اور شیشے سے مزارِ قائد کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا تاکہ فانوس ماضی کی شان کے ساتھ محفوظ رہے۔

مزارِ قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر عبدالعلیم شیخ کے مطابق، یہ فانوس پاکستان کے تعمیراتی ورثے اور ماضی کی انجینئرنگ کا شاہکار ہے، جو اب نئی نسل کے لیے قومی اثاثے کی حیثیت اختیار کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا