پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش سی سیکشن کے ذریعے ہوئی اور زچہ و بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
تمام بچے اس وقت اسپتال کے وارڈ میں زیرِ نگہداشت ہیں۔






