اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں کرپشن معاملات سامنے آنے کے بعد ڈی جی وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
گریڈ 21 کے سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے، جو اس سے قبل پنجاب حکومت کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے۔ وقار الدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایف آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جنوئی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے چار افسران، بشمول ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، کو گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال، رشوت لینے اور غیر قانونی مالی لین دین کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران ادارے کے اندر کرپشن نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔






