اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد بار کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔
بینچ ٹوٹنے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔






