پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے خاتمے کے بعد ہی پاکستان بدل سکتا ہے،سراج الحق

0
590

لاہور: سابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریکِ انصاف کا خاتمہ ہوجائے تو ملک ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں یہ تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

عزمِ نو یوتھ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ملک میں انقلاب چاہتی ہے — ایک ایسا انقلاب جو اللہ کی اطاعت پر مبنی ہو تاکہ نظامِ حکومت لوگوں کی بجائے شرع و آئین کے مطابق چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت ہر ظالم، چور اور ڈاکو سے آزادی چاہتی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع دیکھنے کی خواہش مند ہے۔

سراج الحق نے کشمیر کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی طویل عرصے سے برسرِ اقتدار ہیں۔ ان کے مطابق تینوں بڑی پارٹیوں نے ملک کو موجودہ حالت تک پہنچایا ہے اور جب اسلامی حکومت قائم ہوگی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا