سچل موڑ پر ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر 12 سالہ بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی

0
375

کراچی: سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب براق پیٹرول پمپ کے پاس ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا چچا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح ملزمان بھی زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگئے۔ رواں سال شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چچا بھتیجے کے قریب رکے تو چچا نے اپنا اسلحہ نکال لیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ حسنین ولد محمد قاسم جاں بحق جبکہ 55 سالہ علی اصغر زخمی ہوگئے۔ دونوں کا تعلق دادو سے ہے اور واقعے کے وقت سڑک کنارے بیٹھے تھے۔

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ڈاؤ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حسنین دم توڑ گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے، جبکہ پولیس زخمی حالت میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ادھر نارتھ کراچی میں اللہ والی مسجد کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ نجم نواز زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا