جوہری مراکز کو دوبارہ تعمیر کریں گے، ایٹمی ہتھیار نہیں بنائیں گے:ایران صدر

0
583

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ملک اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرے گا اور اس بار انہیں مزید طاقت کے ساتھ فعال کرے گا، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے نہیں بلکہ پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

صدر پزشکیان نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہا کہ تباہ شدہ عمارتیں اور فیکٹریاں دوبارہ تعمیر کی جائیں گی اور سارا جوہری پروگرام عوام کی صحت اور بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔

خیال رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی بعض جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جنہیں امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام سے جوڑتا ہے، تاہم ایران کا موقف ہے کہ اس کا پروگرام مکمل طور پر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران اگر دوبارہ ان مراکز کو فعال کرنے کی کوشش کرے تو نئے حملوں کا خطرہ لاحق ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا