استنبول میراتھون کینیا کے ہوناز لوکیٹم کلیمیو نے جیت لی

0
369

استنبول میراتھون میں مینز ٹائٹل کینیا کے ہوناز لوکیٹم کلیمیو نے جیتا، جنہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 10 منٹ 11 سیکنڈ میں طے کیا۔ خواتین کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ایڈیرا مینیلا نے 2 گھنٹے 26 منٹ 18 سیکنڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

دنیا بھر سے 50 ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا۔ پاکستان کے 12 رنرز نے بھی میراتھون مکمل کی، جن میں مبارز بن رافع تین گھنٹے 21 منٹ میں فاصلہ طے کرکے سب سے تیز پاکستانی رہے۔

خواتین میں کراچی کی سحر علی جنجوعہ نے 4 گھنٹے 22 منٹ میں بہترین ٹائمنگ حاصل کی، جبکہ متعدد پاکستانی رنرز کو دوڑ کے دوران شاندار پذیرائی ملی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا