پنجاب میں منشیات قوانین مزید سخت، ضمانت کے اصول تبدیل

0
409

لاہور: پنجاب حکومت نے منشیات کے مقدمات سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا، جس میں ضمانت کے قوانین سمیت متعدد اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔

بل کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی، جبکہ دیگر جرائم میں ضمانت دیتے وقت عدالت کے لیے بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی سنگینی کو مدنظر رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترمیم کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔

حکومت کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد منشیات کے مقدمات میں قانونی خلا اور عدالتی تاخیر کو ختم کرنا ہے۔ نئے قانون سے منشیات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر ہوگی، جبکہ سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا