امریکا نے غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی

0
304

واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات ہوگی۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد بھجوائی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے قائم کی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

ڈرافٹ کے مطابق ISF کو غزہ کی سرحدی نگرانی، شہریوں کے تحفظ، امدادی راستوں کی سیکیورٹی، فلسطینی پولیس کی تربیت اور علاقے کو غیر عسکری بنانے کی ذمہ داری دی جائے گی۔ فورس کو اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا اختیار ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ISF ایک نفاذی فورس ہوگی، امن مشن نہیں۔ اس کا مقصد غزہ میں عبوری سیکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ اسرائیل بتدریج انخلا کرے اور اصلاحات کے بعد فلسطینی اتھارٹی انتظام سنبھال سکے۔

قرارداد میں یہ بھی تجویز شامل ہے کہ غزہ کی سول انتظامیہ ایک غیر سیاسی تکنوکریٹ کمیٹی کے ذریعے چلائی جائے، جبکہ انسانی امداد اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ فراہم کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا