ممدانی یا کومو؟ نیویارک کے میئر کیلئے ووٹنگ جاری

0
400

نیو یارک کے میئر کے عہدے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، اور ابتدائی نو دنوں کی ووٹنگ میں ریکارڈ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ اس انتخاب میں ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف کرٹس سلوا سے ہے۔

سروے پولز کے مطابق ظہران ممدانی کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اینڈریو کومو کی حمایت کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ممدانی نے میئر کا انتخاب جیتا تو وہ نیویارک شہر کے لیے وفاقی فنڈز کو محدود کر دیں گے۔

نیویارک میں میئر کے عہدے کے لیے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اس الیکشن میں 5.1 ملین رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ممدانی کی انتخابی مہم میں نیو یارک کے امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے، کارپوریشن ٹیکس میں اضافہ، کرایہ منجمد کرنے اور کم آمدنی والے شہریوں کے لیے رہائشی منصوبے بڑھانے جیسے نکات شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے آزاد امیدوار اینڈریو کومو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ممدانی کی کامیابی سے نیویارک سٹی معاشی اور سماجی طور پر تباہ ہو جائے گا، اور اس کے مطابق کرٹس سلوا کو ووٹ دینا بھی دراصل ممدانی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

ممدانی نے انتخابی مہم کے دوران نیویارک میں ایک بڑی ریلی نکالی اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا