بنگلورو: بھارت میں ایک شہری نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے ہیلمٹ کی جگہ فرائی پین سر پر پہن لیا۔ اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے فرائی پین کو اس انداز میں سر پر رکھا ہوا ہے کہ دیکھنے میں وہ ہیلمٹ جیسا لگے۔ یہ منظر دیکھ کر ٹریفک پولیس بھی حیران رہ گئی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ یہ حرکت مضحکہ خیز بھی ہے اور خطرناک بھی، کیونکہ فرائی پین کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتا۔
ویڈیو پر ہزاروں ویوز آچکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: “پہلے حفاظت، ناشتہ بعد میں کر لیں گے” جبکہ دوسرے نے مشورہ دیا کہ “فرائی پین کو باندھ تو لیتے۔”






