دبئی: آئی سی سی نے ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سماعت مکمل کرتے ہوئے متعدد کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف، بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا حقدار ٹھہرایا گیا۔
بیان کے مطابق حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے ہیں۔ 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر انہیں معطلی پوائنٹس ملے جس کے باعث پابندی نافذ کی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر 30 فیصد میچ فیس جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے ہیں۔





