صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی نافذ کرنے کا فیصلہ

0
241

لاہور: پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی صوبائی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

بل کے مطابق 500 کے وی اے سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں پر فی یونٹ 4 پیسے ڈیوٹی عائد ہوگی، جب کہ 500 کے وی اے تک استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو استثنا حاصل رہے گا۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔ تمام گھریلو صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے مکمل استثنا دیا گیا ہے۔

نیشنل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے ڈسکوز کے ذریعے ڈیوٹی وصول ہوگی، جب کہ نجی بجلی استعمال کرنے والوں سے الیکٹرک انسپکٹرز یہ ڈیوٹی جمع کریں گے۔ بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی، جس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا