دبئی میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

0
254

امارات کے سالانہ حکومتی اجلاس میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبوں کا مقصد دبئی کو دنیا کے بہترین، محفوظ اور صحت مند شہروں میں شامل کرنا ہے۔ اقدامات کے تحت 15 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گی جبکہ جدید مگر کم لاگت نجی اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔

منصوبوں میں سیکڑوں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، کینسر کی ابتدائی تشخیص کا نظام، اور مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کے قیام کی منظوری شامل ہے۔ یہ تمام اقدامات دبئی کی معیشت کو دگنا کرنے اور 65 ہزار اماراتیوں کے روزگار کے ہدف کا حصہ ہیں۔

دبئی اسپورٹس کونسل کی اسپورٹس اسٹریٹجک پلان 2033 بھی منظور کرلی گئی، جو 19 پروگرامز اور 75 اقدامات پر مشتمل ہے، اور دبئی کو عالمی اسپورٹس ہب بنانے پر مرکوز ہے۔

ولی عہد کے مطابق یہ منصوبے دبئی کے وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت ہر شہری کے لیے خوشحال اور محفوظ زندگی یقینی بنائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا