شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا

0
214

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک جنرل سرجن مہیندر ریڈی نے مبینہ طور پر اپنی ڈاکٹر بیوی کروتھیکا ریڈی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کے فوراً بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا کہ ’’میں نے تمہاری خاطر اپنی بیوی کو مار ڈالا ہے‘‘۔ فارنزک معائنے میں مقتولہ کے جسم میں طاقتور بے ہوشی کی دوا پروپوفول کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جو قتل کی نشاندہی کرتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈیجیٹل ادائیگی کی ایک ایپ پر ایک لڑکی سے تعلق قائم کیا تھا جو محبت میں بدل گیا۔ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا جبکہ مہیندر کو چھ ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔ محبوبہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے اور اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ مقتولہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا