افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں، خواجہ آصف

0
361

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے افغان فریقین کو دانشمندی سے کام لینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا وفد آج افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور کل مذاکرات کا شیڈول طے ہے، جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی نہ ہو۔

ستائیسویںں آئینی ترمیم پر خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک حتمی شکل نہیں آئی، تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ سامنے آئے گا، اور بلاول بھٹو اپنا اظہار رائے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات میں پیش رفت کی صورت میں ہی آگے بات ہوگی، اور اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو وقت ضائع ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا