وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے

0
281

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییو کی دعوت پر یومِ فتح کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

باکو کے حیدر علییو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا