غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر

0
292

وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 نومبر تک رجسٹریشن ہر صورت لازمی ہے، جبکہ یکم دسمبر کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ کاروبار کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے یکم دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام مالکان سے اپیل کی ہے کہ 30 نومبر تک رجسٹریشن ہر صورت مکمل کر لی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا