وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییو کی دعوت پر یومِ فتح کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
باکو کے حیدر علییو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔






