فیصل آباد: پاکستان نے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 143 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک 53 اور پریٹوریس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ میتھیو بریٹزکی اور پیٹر نے 16،16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم نے آسان ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ صائم ایوب 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم نے 27، محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔






