اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے اعلان کیا کہ غزہ میں موجود تمام سرنگوں کو جلد از جلد تباہ کیا جائے، جن میں مبینہ طور پر اسرائیل کے خلاف خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں۔
ادھر قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی۔ شجاعیہ میں ڈرون حملے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا جبکہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اکتوبر کے مہینے میں 260 سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے، جس سے شہریوں کی زندگی پر شدید خطرہ پیدا ہوا ہے۔






